ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مظفر پور شیلٹرہوم اسکینڈل: آرمس ایکٹ کیس میں ضمانت ملنے کے بعد منجو ورما کی نتیش کمار سے ملاقات

مظفر پور شیلٹرہوم اسکینڈل: آرمس ایکٹ کیس میں ضمانت ملنے کے بعد منجو ورما کی نتیش کمار سے ملاقات

Sat, 16 Mar 2019 22:47:40  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ:16 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں دو دن پہلے پٹنہ ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد باہر آئی سابق وزیر منجو ورما نے ہفتہ(16 مارچ) کو وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچ کرسی ایم نتیش کمار سے ملاقات کی۔لوک سبھا انتخابات سے پہلے وزیر اعلی نتیش کمار سے منجو ورما کی ملاقات کو لے کر کئی سیاسی معنوں نکالے جا رہے ہیں۔جیل سے باہر نکلنے کے بعد منجو ورما کی نتیش سے یہ پہلی ملاقات ہے۔بتایا جاتا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ریاست میں حکمراں جے ڈی یو صدر سے ملنے کے لئے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر رہنماؤں کی چہل پہل شروع ہو گئی ہے۔وزیر اعلی نتیش کمار سے منجو ورما کے علاوہ قریب نصف درجن رہنماؤں نے ملاقات کی۔جے ڈی یو صدر سے ملاقات کے بعد صحافیوں نے جب ورما سے بات کرنے کی کوشش کی، تو انہوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔بتا دیں کہ پٹنہ ہائی کورٹ نے آرمس ایکٹ ایک معاملے میں بہار کی سابق سماجی بہبود وزیر منجو ورما کو منگل (12 مارچ) کو ضمانت دے دی۔جسٹس دنیش کمار سنگھ کی بنچ نے ورما کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست پر دونوں فریق کو سننے کے بعد انہیں ضمانت دے دی۔مظفر پور کے شیلٹرہوم میں 34 لڑکیوں کے جنسی تشدد کیس کی تحقیقات کے تحت سی بی آئی کی چھاپہ ماری کے دوران منجو کے گھر سے کارتوس برآمد ہونے کے معاملے میں وہ بیگو سرائے ضلع کے ایک جیل میں قید تھیں۔سی ایم نتیش کمار کا منجو ورما سے ملنا سوشل میڈیا یوزرس کو راس نہیں آیا ہے۔ٹویٹر پر لوگوں نے وزیر اعلی نتیش کمار پر حملہ بولتے ہوئے اس ملاقات کو شرمناک قرار دیا ہے۔ایک یوزرس نے لکھا ہے کہ واہ جیل سے چھوٹتے ہی براہ راست وزیر اعلی سے ملنے پہنچ گئی،نابالغ بچیوں کے ساتھ ہوئے سنگین جرائم کی ملزم وزیر اعلی سے ملنے جا رہی ہیں،یہ کیسا رشتہ ہے؟ پہلے گرفتاری میں رکاوٹ اٹکاتے رہے، اب بھی ساتھ نہیں چھوٹ رہاہے۔سی بی آئی نے گزشتہ سال 18 اگست کو بیگو سرائے کے ارجن ٹولا گاؤں واقع منجو کے سسرال سے 50 کارتوس برآمد ہونے پر منجو اور ان کے شوہر چندرشیکھر ورما کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔آرمس ایکٹ کے اس معاملے میں چندر شیکھر اور منجو نے عدالت میں خود سپردگی کر دیا تھا اور تبھی سے دونوں عدالتی حراست میں ہیں۔اپنے شوہر چندرشیکھر ورما کی مظفر پورشیلٹرہوم جنسی تشدد کیس کے اہم ملزم برجیش ٹھاکر سے نزدیکی رہنے کی بات سامنے آنے پر منجو نے گزشتہ سال 8 اگست کو سماجی بہبود وزیر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔قابل ذکر ہے سرکاری مدد حاصل مذکورہ شیلٹرہوم کو منظم برجیش ٹھاکر کی رضاکار تنظیم کررہی تھی۔


Share: